9 نومبر 2019 - 04:56
علامہ اقبال کا یومِ ولادت

آج حکیم الامت علامہ محمد اقبال کا یومِ ولادت منایا جا رہا ہے، اس موقع پر لاہور میں مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کا آج 142 واں یومِ پیدائش ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں علامہ اقبال ، اقبال لاہوری کے نام سے مشہور ہیں اور ایرانی انھیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

علامہ اقبال 9 نومبر 1877ء کو سیالکوٹ کے ایک دیندار گھرانے میں پیدا ہوئے، علامہ اقبال کی شاعری نے برصغیر کی پسماندہ مسلم قوم کو جگایا، امید پیدا کی اور ان کے دو قومی نظریے اور علیحدہ قومیت کے تصور نے پاکستان کی راہ ہموار کی۔

انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے نوجوانوں کو عمل اور خودی کی جانب مائل کیا۔

علامہ اقبال کی شاعری میں موجود پیغام نے نہ صرف برصغیر بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو متحرک اور فعال بنایا۔


/129